کراچی میں جرائم پیشہ افراد بے لگام، رواں سال 60 افراد جان گنواچکے
ڈکیتی میں اضافے سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں رواں سال 60 افراد اپنی قیمتی جان گنواچکے ہیں۔
شہرقائد میں ایک جانب کراچی پولیس اسٹریٹ کِرمنل کو قابو کرنے ناکام نظرآتی ہے، جس کے باعث شہرمیں ڈاکوؤں کا راج برقرار ہے۔
پولیس رپورٹس کے مطابق رواں سال سے اب تک اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سے 60 لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 270 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز شہری ڈکیتی اور مزاحمت کے دوران قتل ہورہے ہیں، جبکہ بڑھتی وارداتوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
پاکستان
karachi
Street Crimes
مقبول ترین
Comments are closed on this story.