Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

سربراہ پاک فوج نے تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔
شائع 08 ستمبر 2022 09:29am

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ پاکستان سعودی عرب کےساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی وزارت دفاع کے ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس کے سی ای او نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اورسیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب سے تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

آئی آیس پی آر کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر سمیربن عبدالعزیز نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

سمیر بن عبدالعزیز نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار بھی کیا ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

rawalpindi

ISPR

پاکستان

COAS

General Qamar Javed Bajwa