Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوتے وقت اپنے موزوں میں پیاز رکھیں اور کمال دیکھیں

سونے سے پہلے جرابوں (موزے) میں پیاز رکھنا حیرت انگیز کام کر سکتا ہے۔
شائع 07 ستمبر 2022 06:53pm

ہم زیادہ تر پیاز کو اچھے پکوانوں یا آنسوؤں کے ساتھ جوڑتے ہیں جو کہ بالکل منطقی بھی ہے، کیونکہ بطور پاکستانی ہم اپنے کھانوں میں پیاز کا استعمال کرتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پیاز کے کھانے اور رُلانے کے علاوہ بھی کئی مفید کام ہیں۔

درحقیقت ایک پیاز ہر طرح کی روزمرہ بیماریوں سے لڑنے میں بہت کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔

یہاں ہم آپ کو پیاز کے کچھ فائدے بتانے جارہے ہیں۔

میڈیکل سائنس نے ثابت کیا ہے کہ آپ کے پاؤں میں 7 ہزار سے زائد اعصاب ہیں جو آپ کے پورے جسم سے رابطے میں ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ سونے سے پہلے جرابوں (موزے) میں پیاز رکھنا آپ کے پیروں کیلئے حیرت انگیز کام کر سکتا ہے۔

جب آپ پیاز جراب میں رکھتے ہیں تو یہ آپ کے پورے جسم کو صاف کر دیتی ہے۔

یہ آپ کے جسم سے زہریلی مواد، جراثیم چوس لیتی ہے۔

پیروں کی جلد بہت پتلی ہونے کی وجہ سے اچھے بیکٹیریا اور کیمیکلز آپ کے خون میں تیزی سے جذب ہوتے ہیں۔ اس طرح پیاز آپ کا خون بھی صاف کرتی ہے۔

اور یہ سب کچھ جب آپ سو رہے ہوں!

بظاہر، سونے سے پہلے جراب میں پیاز رکھنے سے آپ کو سردی سے بہت جلد نجات مل سکتی ہے۔

پیاز ان کی حیرت انگیز شفا بخش خصوصیات کی وجہ سے آپ بہتر محسوس کریں گے۔ پیاز بو کو جذب کرنے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مشہور ہے۔

لیکن اس کیلئے نامیاتی پیاز کا استعمال ضروری ہے جن کی فصل میں کیمیکل کا استعمال نہ کیا گیا ہو۔

اس کے لیے حیاتیاتی اور بغیر کیمیکل اسپرے کی گئی پیاز کا استعمال ضروری ہے۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو نقصان دہ کیمیکل آپ کے خون میں شامل ہو جائیں گے۔

امریکی ریاست لاس اینجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر لارین فیڈر پیاز کے طبی افعال کی تصدیق کرتی ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ یہ نزلہ زکام، مثانے کے انفیکشن، کان اور دانت کے درد کے علاوہ دیگر چیزوں کے خلاف مددگار ثابت ہوتی ہے۔

خاص طور پر چین میں پیاز کا ادویات میں استعمال ایک عرصے سے بہت مقبول ہے۔

لہذا، ایک پیاز کو آدھے حصوں میں کاٹ لیں، اور سونے سے پہلے اسے اپنی ایڑھی کے ساتھ رکھ کر موزے پہن لیں۔

صبح کے وقت اپنے پیروں کو تھوڑا سا اضافی رگڑ لیں۔

کون جانتا تھا کہ پیاز ہماری صحت کے لیے اتنا کچھ کر سکتی ہے!

onion

weird

Socks

Benefits of onion