Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان ایشیا میں ترقی یافتہ ملک تھا مگر کرپشن نے اسے برباد کردیا: عمران خان

ہم کوئی بھیڑ بکریاں ہیں جو یہ کہیں گے اور ہم مانتے رہیں گے
شائع 07 ستمبر 2022 06:33pm
ملک کا فیصلہ کُن مرحلہ ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب
ملک کا فیصلہ کُن مرحلہ ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کےبغیرکوئی بھی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔

چشتیاں میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب تک وکلا برادری ساتھ نہ ہو حقیقی آزادی کی جنگ نہیں جیتی جا سکتی، معاشرہ اس وقت بدلتا ہے جب انسان خود چاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پورے ایشیا میں ترقی یافتہ ملک تھا مگر کرپشن نے ملک کو برباد کردیا، بڑے بڑے چور ہم پر مسلط ہوگئے ہیں، جب تک زندگی ہے میں ان کا مقابلہ کروں گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ لوٹوں نے ضمیر فروخت کرکے ایک منتخب حکومت گرائی، ہم کوئی بھیڑ بکریاں ہیں جو یہ کہیں گے اور ہم مانتے رہیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کا فیصلہ کُن مرحلہ ہے اور قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔

pti

corruption

Federal govt

imran khan

ایشیا