Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موجودہ حکومت ناکام ترین حکومت ہے: عمر سرفراز چیمہ

13 جماعتی ٹولے کے پاس عوامی مسائل کا کوئی حل نہیں۔
شائع 07 ستمبر 2022 03:23pm
عمر سرفراز چیمہ (فوٹو: فائل)
عمر سرفراز چیمہ (فوٹو: فائل)

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ناکام ترین حکومت ہے، آئی ایم ایف بھی کہہ رہا ہے کہ یہ ٹولہ مزید رہا تو اگلے سال بھی شدید مہنگائی ہوگی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ عوام کو اداروں سے لڑوانے اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 13 جماعتی ٹولے کے پاس عوامی مسائل کا کوئی حل نہیں، یہ ڈیل کرکے اقتدار پر قبضے کے عادی ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں عوام مدد کے لئے چیخ و پکار کررہے ہیں لیکن یہ سوئے ہوئے ہیں۔

pti

lahore

Umar Sarfraz Cheema