Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی قتل، ملزمان فرار

واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لئے تفتیش کی جارہی ہے
شائع 07 ستمبر 2022 07:32pm
تصویر فائل
تصویر فائل

اسلام آباد میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو گولیاں مارکر ملزمان فرار ہوگئے۔

وفاقی دارالحکومت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو گولیاں مارکر قتل کردیا۔

کوہستان سے تعلق رکھنے والے جوڑے کو رات گئے نامعلوم افراد نے قتل کیا، مقتولین میں نثار نامی شخص اوراس کی بیوی شامل تھی، لڑکی کراچی میں مقیم تھی جسے کچھ عرصہ قبل نثارنے بھگا کرشادی کرلی تھی۔

پولیس کے مطابق واقع تھانہ سنگجانی کے علاقے ڈھوک کشمریاں میں پیش آیا، جب کہ لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لئے تفتیش کی جارہی ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

Murder