Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، 8 ہلاک، درجنوں گرفتار

منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد سٹی نالے میں کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2022 04:03pm
آپریشن کے دوران سٹی نالہ میں قائم عارضی اڈے مسمار کردیے گئے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
آپریشن کے دوران سٹی نالہ میں قائم عارضی اڈے مسمار کردیے گئے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کوئٹہ کے سرکلر روڈ کے قریب سٹی نالہ میں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 8 منشیات فروش ہلاک کر دیئے جبکہ درجنوں کو گرفتارکرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ شہرمیں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد سٹی نالے میں کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کے دوران جیسے ہی پولیس کے جوان نالے میں اترے تو ملزمان کی جانب سے فائرنگ شروع کردی گئی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 8 منشیات فروش مارے گئے ،جس کے بعد پولیس نے سٹی نالہ میں قائم کئی عارضی اڈے مسمار کرکے ان سے اسلحہ ومنشیات برآمد کرلیا جبکہ نشے کے عادی درجنوں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

مقابلے کے دوران ہلاک منشیات فروشوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بلوچستان

quetta

Police operation

drug dealers