Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قطرفیفا ورلڈ کپ سے قبل تین نئے فائیو اسٹارہوٹل کھولے گا

ہوٹلزفٹ بال ٹورنامنٹ میں آنے والے شائیقین کیلئے یکم اکتوبرسے کھولے جائیں گے
شائع 07 ستمبر 2022 10:46am
تصویر: العربیہ
تصویر: العربیہ

قطرفیفا ورلڈ کپ 2022 سے قبل شائقین کے لئے تین نئے فائیواسٹارہوٹل کھولنے کی تیاری کررہا ہے۔

قطرکی میزبانی میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑا فٹ بال ٹورنامنٹ، جس میں 10 لاکھ سے ذائد شائقین شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: یواے ای کا شائقین کیلئے ملٹی انٹری ویزا کا اعلان

عرب میڈیا کے مطابق 20 نومبرکو شروع ہونے والے ایک ماہ طویل ایونٹ کے لئے اب 100 دن سے بھی کم وقت باقی ہے جبکہ پرل قطر پر واقع سینٹ ریگیس مارسا عربیہ نامی ریزورٹ، جو ایک پورے جزیرے پر محیط وہ یکم اکتوبر کو کھلے گا۔

قطرٹورازم کے چیف آپریٹنگ آفیسربرتھولڈ کا کہنا ہے کہ ہوٹلوں کی جانب سے فراہم کردہ مثالی سروس مہمانوں سیاحت کے تجربے کو مزید بہتربناتی ہے، جس سے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے اور قطر کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے (27 ڈالر) ملٹی انٹری ویزا کا اعلان کیا گیا تھا۔

FootBall

qatar

مشرق وسطیٰ

FIFA World Cup 2022