Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بریانی نہ پکانے پرشوہر نے بیوی کو چاقو سے زخمی کردیا

تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے
شائع 07 ستمبر 2022 09:44am
تصویر/فائل
تصویر/فائل

بھارتی ریاست مہاراشٹرکے لاتورضلع میں رات کے کھانے میں بریانی نہ بنانے پراپنی بیوی کو چاقو مار کر زخمی کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم وِکرم ونائک ڈیڈے نشے میں تھا جس کے خلاف31 اگست کو پیش آنے والے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں گھر آیا اور رات کے کھانے میں بریانی نہ بنانے پر اپنی بیوی سے جھگڑا کرنے لگا۔

ملزم نے بیوی کو مارا پیٹا یہاں تک کہ گھر کے دیگر افراد نے بیچ بچاؤ کرنے کی کوشش کی لیکن اِس نے چاقو لے کربیوی پر وار کیا۔

حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والی خاتون کوعلاج کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Maharashtra

ٰIndia

Biryani