عمران خان کی لائیو تقاریر کی نشریات پر پابندی کا پیمرا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
عدالت نے عمران خان کی لائیو تقاریر کی نشریات پر پابندی کا پیمرا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ٹی وی چینلز تاخیری سسٹم کے تحت ممنوعہ مواد کی نشر روکنے اور پیمرا سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں انہیں قانون پرعمل کرانے کا پابند ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ٹی وی پر اگر ممنوعہ مواد نشر ہوا تو پیمرا ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔
خیال رہے کہ پیمرا نے عمران خان کی تقاریر و خطاب کی لائیو نشریات پر پابندی عائد کی تھی جس پر سابق وزیراعظم نے پیمرا کے 20 اگست کے نوٹیفکیشن کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔
Comments are closed on this story.