Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے اچھی خبر آگئی

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور محمد رضوان کی فٹنس میں بہتری آرہی ہے۔
شائع 06 ستمبر 2022 03:26pm
سائیڈ اسٹرین کا شکار دھانی کی فٹنس پہلے سے بہت بہتر ہے، ٹیم مینجمنٹ
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
سائیڈ اسٹرین کا شکار دھانی کی فٹنس پہلے سے بہت بہتر ہے، ٹیم مینجمنٹ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے اچھی خبرسامنے آئی ہے کہ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور محمد رضوان کی فٹنس میں بہتری آرہی ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق سائیڈ اسٹرین کا شکار دھانی کی فٹنس پہلے سے بہت بہتر ہے اور میڈیکل ٹیم انہیں مسلسل مانیٹر کررہی ہے۔

گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا محمد رضوان کی ایم آر آئی رپورٹ آج موصول ہوگی جس کی روشنی میں ان کی اگلے میچز میں شرکت کا فیصلہ ہوگا البتہ اس وقت محمد رضوان بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔

ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحملے میں گرین شرٹس اپنا اگلا میچ بدھ (7ستمبر) کو افغانستان کیخلاف کھیلیں گے۔

اس سے قبل 4 ستمبر (اتوار) کو دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت سے اپنا گروپ میچ کا حساب چکتا کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان

PCB

mohammad rizwan

Asia cup

Asia Cup 2022

shahnawaz dahani