Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بابراعظم کی ٹی20 رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن خطرے میں

بابراعظم ایشیا کپ میں اب تک کوئی بڑی اننگزکھیلنے میں ناکام رہے ہیں۔
شائع 06 ستمبر 2022 03:12pm
بابر اعظم 3 میچز میں صرف 33 رنز ہی بناسکے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بابر اعظم 3 میچز میں صرف 33 رنز ہی بناسکے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی آئی سی سی ٹی20رینکنگ میں نمبرون پوزیشن خطرے میں پڑگئی۔

بابراعظم ایشیا کپ میں اب تک کوئی بڑی اننگزکھیلنے میں ناکام رہے ہیں اور 3 میچزمیں صرف 33 رنزہی بناسکے۔

انہوں نے گروپ میچ میں بھارت کیخلاف 10 رنز اور ہانگ کانگ کیخلاف 9 رنز بنائے جبکہ سپر فور مرحلے میں بھی بابر اعظم بھارت کیخلاف لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 14رنز کی مختصر اننگ کھیلی۔

کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن کو پاکستان کے محمد رضوان اور بھارت کے سوریا کمار یادیو سے خطرہ ہے۔

بابراعظم 810 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، محمد رضوان 796 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے سوریا کمار یادیو 792 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

محمد رضوان 192 رنز کے ساتھ ایشیا کپ ٹی 20 کے ٹاپ اسکور رہیں۔

india

پاکستان

Hong Kong

ICC

Baber Azam

Asia cup

Asia Cup 2022

Pakistan vs India

t20 ranking