Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس: پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نے آج ایک بار پھر جواب نہ جمع کرایا۔
شائع 06 ستمبر 2022 12:48pm
یقینی بنایا جائے کہ آخری مرتبہ وقت لیا جا رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر
یقینی بنایا جائے کہ آخری مرتبہ وقت لیا جا رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں پی ٹی آئی نے آج پھر جواب نہ جمع کرایا، جس پر الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع دے دیا ۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں کمیشن نے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی، اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ خاور پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور نے 2ہفتے کی مزید مہلت دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک سے بعض دستاویزات ابھی تک نہیں ملیں، سمندر پار پاکستانیوں کے نائیکوپ اور دیگر تفصیلات کا انتظار ہے، تمام دستاویزات موصول ہونے پرہی جواب جمع کروایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے ممبرخیبرپختونخوا نے پوچھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کتناعرصہ چلا تھا؟ جس پر وکیل شاہ خاور نے بتایا کہ کیس 8 سال چلا تھا۔

چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا اس کیس کو بھی 8 سال چلانا ہے؟۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے مزید سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے پیش ہونے والے شاہ خاور کی 2 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ آخری مرتبہ وقت لیا جا رہا ہے۔

pti

پاکستان

ECP

اسلام آباد

Sikandar Sultan Raja

Prohibited Funding Case