Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یومِ دفاع پر پاک فضائیہ کا افواج پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت

پاکستان ایئر فورس نے یومِ دفاع پر ملی نغمہ جاری کر دیا۔
شائع 06 ستمبر 2022 09:42am
ملی نغمے میں غازیوں اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
ملی نغمے میں غازیوں اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

یومِ دفاع پرپاک فضائیہ نے افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یوم دفاع ان عظیم قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے، جو 1965 کی جنگ میں افواج پاکستان کے جوانوں نے وطن کے لیے لڑتے ہوئے پیش کی، ملک کے دفاع اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جو قربانیاں پیش کی ہیں تاریخ میں ان کی مثال نہیں ملتی۔

ترجمان کے مطابق یومِ دفاع پر ایک ملی نغمہ جاری کیا ہے جسے ملک کے معروف اور نامور گلوکار ساحر علی بگا نے گایا ہے۔

ملی نغمے میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ان غازیوں اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے جنہوں نے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کیا اور وطن کی عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔

نغمے میں اس عہد کی بھی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پوری قوم کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع اور ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

PAF

پاکستان

Pakistan Air Force

Defence Day

National Song