Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی آئی رہنما نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان دیا
شائع 05 ستمبر 2022 08:00pm
توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔  فوٹو — فائل
توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کل سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کل فواد چوہدری کے خلاف درخواست پر سماعت کریں گے۔

وکیل سلیم اللہ خان نے ذاتی حیثیت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس کے ساتھ فواد چوہدری کے مختلف بیانات کی ترانسکرپٹ بھی منسلک کی گئی ہیں۔

درخواست کے متن کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان دیا، ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو توہین عدالت میں سزا ممکن نہیں کیونکہ وہ ایک مقبول لیڈر ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ فواد چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیانات کی وجہ سے توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

Contempt of Court

Fawad Chaudhary