Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے فوج متعلق توہین آمیز اور غیر ضروری بیان دیا: آئی ایس پی آر

اعلیٰ قیادت کو سیاست میں ملوث کرنا اور آرمی چیف تعیناتی کو متنازع بنانا ملکی مفاد میں نہیں ہے
شائع 05 ستمبر 2022 04:47pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے عمران خان کے گزشتہ رات کے بیان کو توہین آمیز قرار دے دیا۔

آئی ایس پی آر نے عمران خان کے فیصل آباد میں بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے فوج سے متعلق توہین آمیز اور غیر ضروری بیان دیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوجی قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش افسووسنا ک ہے، لہٰذا آرمی میں عمران خان کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اعلیٰ قیادت کو سیاست میں ملوث کرنا اور آرمی چیف تعیناتی کو متنازع بنانا ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 4 مہینے میں ملک کا بیڑا غرق کردیا، یہ صرف کرپشن کیسز ختم کروانے آئے ہیں، الیکشن سے بھاگنے کا مقصد نومبر میں مرضی کا آرمی چیف لگانا ہے۔

ISPR

COAS

اسلام آباد

imran khan

PTI jalsa