Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کیلئے سعودی عرب کی بھاری امداد

اقدام کا مقصد جوہری تکنیکوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو ممکن بنایا جا سکے
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2022 01:06pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

سعودی عرب نے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کی حمایت کے لیے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو 3.5 ملین امریکی ڈالرزعطیہ کرنے اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مملکت نے اپنی ‘سائبرسدروف’ لیبارٹریز (رینول-2 اقدام) کو جدید بنانے کے لیے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو 2.5 ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔

مذکورہ اقدام سے جوہری اورریڈیولاجیکل ریگولیٹری صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی تاکہ جوہری تکنیکوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو ممکن بنایا جا سکے۔

اس اقدام کا مقصد جوہری ٹیکنالوجی کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانے کے ساتھ ہی (آئی اے ای اے) کے رکن ممالک کو وسائل اور خدمات فراہم کرنا ہے۔

اس کےعلاوہ سعودی عرب نے زونوٹک ڈیزیز انٹیگریٹڈ ایکشن کے لیے (آئی اے ای اے) کے اقدام کی حمایت کے لیے 1 ملین ڈالر کے عطیہ کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس اقدام کی وجہ سے جوہری تکنیکوں کے استعمال سے متعدی زونوٹک بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے ساتھ ساتھ اس سے لڑنے کے لئے مضبوط بنایا جا سکے گا۔

Saudia Arabia