Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

اداروں کیخلاف براہ راست زہریلے الزامات لگائے جارہے ہیں، وزیراعظم

عمران خان کا مذموم ایجنڈا پاکستان کو نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے، شہباز
شائع 05 ستمبر 2022 10:53am
عمران نیازی کی اداروں کیخلاف نفرت پھیلانے کی انتہائی قابل مذمت مہم ہرروز نئی انتہا کو چھو رہی ہیں، شہباز شریف
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
عمران نیازی کی اداروں کیخلاف نفرت پھیلانے کی انتہائی قابل مذمت مہم ہرروز نئی انتہا کو چھو رہی ہیں، شہباز شریف فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اداروں کیخلاف براہ راست زہریلے الزامات لگائےجارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی کی اداروں کو بدنام کرنے اور ان کیخلاف نفرت پھیلانے کی انتہائی قابل مذمت مہم ہرروز نئی انتہا کو چھو رہی ہیں۔

شہبا زشریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب مسلح افواج اور اس کی قیادت کے بارے میں براہ راست کیچڑ اچھال رہے ہیں اور زہریلے الزامات لگارہے ہیں۔

شہباز شریف نے ٹویٹ مزید کہا کہ عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ بلوچستان دورے کے دوران میری گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری اور این ایچ اے کےان حکام اور مزدوروں سے ملاقات ہوئی جوسیلابی ریلہ گزرنے کے بعدمحنت اورلگن سے شاہراہوں ،پبلک ورکس اور انفرسٹرکچر کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آپ سب قوم کے ہیروز ہیں اور مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

imran khan

PM Shehbaz Sharif