Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی پنجاب میں 50 فِٹ کی بلندی سے جھولا گِرگیا

میلے کے دوران جھولا گرنے سے کئی افراد زخمی
شائع 05 ستمبر 2022 09:44am

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر موہالی میں ہونے والے میلے میں 50 فٹ کی اونچائی سے جھولا گرگیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بُلندی سے گرنے والے جھولے میں خواتین اوربچوں سمیت 50 افراد سوار تھے، جھولا زمین پر گرنے سے مکمل طورپرتباہ ہوگیا۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ مریضوں کی نگرانی کرنے والے ایک ڈاکٹرنے میڈیا کو بتایا کہ تقریباً 5 افراد کواسپتال لایا گیا ہے، ان کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

دوسری جانب حکام کے مطابق میلے کے منتظمین کے پاس ابتدائی طور پر 4 ستمبر تک تقریب منعقد کرنے کی اجازت تھی اور 11 ستمبر تک ڈیڈ لائن میں توسیع کی اطلاع دینے والا بورڈ موقع پر آویزاں کیا گیا تھا۔

ڈی ایس پی ہرسیمن سنگھ بَل کا کہنا ہے کہ ہمیں اب تک جو اطلاعات ملی ہیں، وہ یہ ہے کہ ان کے پاس شو کے انعقاد کی اجازت تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی کوتاہی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

punjab

ٰIndia

Mohali