Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلاب زدہ علاقوں میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری

وزیر اعظم مواصلات اور سڑکوں کی بحالی کے کام کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2022 07:36pm
وزیراعظم کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہندوستان ٹائمز
وزیراعظم کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہندوستان ٹائمز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف مواصلات اور سڑکوں کی بحالی کے کام کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے، وفاقی وزیر مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے قومی شاہراہوں کی بحالی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 15دنوں کے دوران چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کو بحال کر دیا گیا ہے، قومی شاہراہ N-15 کو مانسہرہ سے چلاس براستہ ناران اور کراچی سے چمن قومی شاہراہ N-25 کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

قراقرم ہائی وے N-35 کو بھی مکمل بحال کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ قومی شاہراہ N-40 کا کوئٹہ، نوشکی سیکشن، قومی شاہراہ N-45 کا چکدرہ، دیر سیکشن، انڈس ہائی وے N-55 کے راجن پور، تونسہ اور ڈیرہ اسماعیل خان، پیزو سیکشنز، N-65 کا سبی، کوئٹہ سیکشن، N-70 کا فورٹ منرو سیکشن، N-90 کا الپوری، بشام سیکشن، N-140 کا گلگت، شندور سیکشن اور اسٹریٹجک ہائی وے S-1 کو شنگوس کے مقام پر ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مواصلات اور رابطہ سڑکوں کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔

پاکستان

اسلام آباد

floods

PM Shehbaz Sharif

instructions

roads affected