Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت میں آسمانی بجلی گِرنے سے 23 افراد ہلاک

حکام کے مطابق 2019 میں بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 29 سو افراد ہلاک ہوئے
شائع 04 ستمبر 2022 10:47am
تصویر: فائل
تصویر: فائل

بھارت کے مشرقی حصے میں مون سون طوفانوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہارمیں ہلاکتیں بدھ اور جمعہ کی درمیانی شب ہوئیں، جبکہ متاثرین میں زیادہ ترافراد پیشے کے اعتبارسے کسان اور مزدورہیں۔

آسمانی بجلی کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا وعدہ کیا۔

بہارکے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں 13 افراد کی اموات کے علاوہ جمعہ کو ریاست کے کئی حصوں میں 11 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

بھارت میں جون، ستمبر کے دوران مون سون کی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنا عام ہے، جبکہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق 2019 میں بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 2,900 افراد ہلاک ہوئے۔

india

climate change

Moonsoon Rain