Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ موسمیات کی آج سے بارش کے نئے سسٹم کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےغلط معلومات پھیلانے موسمی ماہرین کو خبردار کردیا
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2022 11:47am
ایک بار پھر معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کے نئے سِسٹم کی پیشگوئی کی ہے جبکہ غلط معلومات پھیلانے والوں کو خبردار بھی کردیا۔

نیا سسٹم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرکو متاثر کرے گا، لاہور اورگجرانوالہ سمیت شمال مشرقی پنجاب میں بھی بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے پہاڑوں اور سندھ میں ایک بار پھر معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے، جس کے سبب دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے ساتھ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

کراچی کا موسم، محکمہ موسمیات پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے سندھ سمیت کراچی میں تیزہوائیں چلنے کے ساتھ موسم ابرآ لودرہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹھٹھہ، سجاول، میرپور خاص، تھرپارکر، حیدرآباد کے اضلاع اور کراچی ڈویژن میں مطلع جزوی طور پر ابرآ لود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی طورپرابرآلود رہے گا، جبکہ تیزہوائیں چلنے کے ساتھ رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ، 34 سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ، 29 رہے گا۔

مزید بتایا کہ کراچی میں کل بھی (4 ستمبر) مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے کے ساتھ رات/صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط معلومات کی تردید

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے جاری بیان میں بتایا کہ کچھ نجی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بغیر کسی ذرائع اورسائنسی ثبوت کے پاکستان میں موسم کی پیشن گوئی کے حوالے سے سنسنی خیزی، غلط معلومات اورافواہیں پھیلا رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے نام نہاد موسمی ماہرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ادارے کی جانب سے خوف و ہراس پھیلانے سے گریز کریں ساتھ ہی تمام اسٹیک ہولڈرز سے گزارش کی ہے کہ غلط معلومات اورخبر پر توجہ نہ دیں۔

مزید کہا کہ محکمہ موسمیات مون سون کے پیش نظر ہونے والی بارشوں کی مکمل نگرانی کر رہا ہے اورضرورت پڑنے پر اسٹیک ہولڈرز، پرنٹ الیکٹرانک میڈیا اورعام لوگوں کو موسم کی تصدیق شدہ معلومات شیئر کرے گا۔

پاکستان

اسلام آباد

Met Office

Rain

rainy weather