Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشیا کپ: سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

افغانستان کا 176 رنز کا ہدف سری لنکن ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر میچ کے آخری اوور میں حاصل کیا
شائع 03 ستمبر 2022 11:30pm
افغانستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست۔ فوٹو — آئی سی سی
افغانستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست۔ فوٹو — آئی سی سی

ایونٹ کے سُپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں افغان ٹیم نے مقرر اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

میچ کی پہلی اننگ میں افغانستان کی جانب سے رحیم اللہ 84، ابراہیم زادران 40 اور نجیب اللہ 17رنز بنا سکے۔ بولنگ میں سری لنکن گیند باز دلشان، دو، مہیش اور اسیتھا فرنینڈو ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

افغانستان کا 176 رنز کا ہدف سری لنکن ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر میچ کے آخری اوور میں حاصل کیا۔

دوسری اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کے کوسل مینڈیس 36، نسانکا 35 اور دانشکا 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بولنگ میں افغانستان کے مجیب الرحمان اور نوین الحق دو، دو جب کہ کپتان محمد نبی ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب ہوئے۔

45 گیندوں پر 84 رنز کی جارہانہ اننگز کھیلنے پر افغانستان کے رحیم اللہ مین آف دی میچ قرار پائے ہیں۔

ایونٹ کا اگلا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

afghanistan

Sri Lanka

Sharjah

Asia cup

Asia Cup 2022