سیلاب سے 14 لاکھ گھروں کو نقصان پہنچا: شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بارشوں و سیلاب سے 14 لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے، جہاں لوگ پھنسے ہوئے ہیں انہیں ریسکیو کیا جا رہا ہے، نقصانات کا پتا نکاسی آب کے بعد لگایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں بھی متاثرین کو ٹھہرایا گیا ہے، سندھ حکومت ریسکیو،ریلیف سے متعلق امورپرکام کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بحالی کیلیے سندھ حکومت وفاق کےساتھ مل کر پلاننگ کر رہی ہے، ریسکیو اور ریلیف کے بعد بحالی کا کام شروع ہوگا۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کیمپس میں 6 لاکھ 58 ہزار 354 متاثرین موجود ہیں، بے گھرافراد کی تعداد 62 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہے۔ کورنگی کیمپ میں 466 متاثرین کو رہائش فراہم کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.