اورنج لائن منصوبے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان
بَس سروس شہریوں کو محفوظ سفری سہولت فراہم کرے گی
وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے اورنج لائن منصوبے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹوئٹران کا کہنا تھا کہ عبدالستاراورنج لائن (بی آر ٹی) منصوبے کی ٹیسٹ ڈرائیو کامیاب ہونے پرمنصوبے کا باقاعدہ آغاز10 ستمبرکیا جائے گا۔
شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ صوبے کی عوام کے لیے ٹرانسپورٹ کے مزید نئے منصوبے لائے گی۔
واضح رہے کہ شہریوں کو اورنگی سے شروع ہونے والی اورنج لائن بَس سروس سے نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس تک محفوظ سفری سہولت حاصل ہوگی۔
پاکستان
BRT
karachi
Orange Line BRT
مقبول ترین
Comments are closed on this story.