Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں سیلاب: صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے: اسد عمر

یہ امپورٹڈ نظام نہیں چلے گا۔
شائع 03 ستمبر 2022 02:35pm
اسد عمر (فوٹو: فائل)
اسد عمر (فوٹو: فائل)

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ سیلاب میں سندھ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے،اس لیے حلیم عادل شیخ پر مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

کراچی کی ملیر کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حلیم عادل کی ٹانگ میں تکلیف ہے لیکن طبی سہولیات فراہم نہیں کیں جارہی۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار کہاں چھپے ہوئے ہیں،سیاستدان، صحافیوں کے خلاف بدترین انتقامی کاروائیاں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خوفزدہ اور کمزور ہوچکے ہیں، یہ امپورٹڈ نظام نہیں چلے گا۔

pti

Sindh government

floods

Asad Umer