Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزارت دفاع کا سیلاب متاثرین کیلئے عطیات مانگنے والی سابق فوجیوں کی تنظیموں سے اظہار لاتعلقی

وزارت ایسے افراد کی انجمنوں کی سرگرمیوں کو تسلیم یا ان کی توثیق نہیں کرتی
شائع 03 ستمبر 2022 02:19pm
تصویر: ویکی پیڈیا
تصویر: ویکی پیڈیا

وزارت دفاع نے بعض سابق فوجیوں کی تنظیموں سے اظہارلاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزارت ایسے افراد کی انجمنوں کی سرگرمیوں کو تسلیم نہیں کرتی۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ وزارت دفاع ایسے افراد کی انجمنوں کی سرگرمیوں کو تسلیم یا ان کی توثیق نہیں کرتی، جو سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں کے طور پر ہیں یا ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں۔

سابق فوجیوں پرمشتمل تنظیمیں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی (PESS) اور ویٹرنز آف پاکستان (VoP) ہیں، جو خیراتی مقاصد، سیلاب زدگان کی امداد، عوامی خدمات یا اپنے خیالات کی ترویج کے لیے حمایت اور فنڈز کی درخواست کرتی ہیں۔

بیان میں واضح طور پر کہا کہ ملک کی مسلح افواج کی جانب سے ایسی نام نہاد سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں کو نہ تو تسلیم کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دی گئی ہے۔

بیان میںن انتباہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ وزارت دفاع پہلے ہی سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں کے کام کرنے اور چلانے کے لیے جامع پالیسی رہنما اصولوں پرمرتب کرچکی ہے، جس کی تعمیل نہ کرنے والے افراد کی کوئی بھی تنظیم مجرم قرار پائے گی اور اسےتعزیری نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستان

Rain

Ministry of Defence

PESS

VoP