Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کا ٹوئٹراکاؤنٹ ہیک ہونا سوالیہ نشان بن گیا

فوادچوہدری کے تصدیق شدہ ٹوئٹرہینڈل سے گزشتہ رات چند عجیب سرگرمیاں سامنے آئیں
شائع 03 ستمبر 2022 11:27am
تصویرفائل
تصویرفائل

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے ٹوئٹراکاؤنٹس سے کی جانے والی حالیہ ٹویٹس نے ان کے فالوورزکواچنبھے میں ڈال دیا ہے، ایسے میں ان کی جانب سے اپنا اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کی اطلاع دینے پر بھی سوالیہ نشان لگادیا گیا۔

سابق وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری کے آفیشل تصدیق شدہ ٹوئٹرہینڈل سے گزشتہ رات چند عجیب سرگرمیاں سامنے آئیں، جن میں ان کی ڈی پی پرسربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کی تصویراورکورفوٹو پر پی ٹی آئی کی سب سے بڑی حریف سیاسی جماعت ن لیگ کے قائد نوازشریف اور نائب صدر مریم نوازکی موجودگی بھی شامل ہے۔

ہیکرنے فواد چوہدری کے اکاؤنٹ سے مولانا فضل الرحمٰن کے انتقال کی جھوٹی خبربھی ان کی تصویر کے ساتھ شیئرکی۔

اس کے بعد فواد چوہدری کی جانب سے کل شب ایک بج کر 50 منٹ پرجانے والی ٹویٹ میں لکھا گیا کہ، “میرا ٹوئٹراکاؤنٹ ہیک کیا گیا ہے”۔

صارفین نے اسکرین شاٹس شیئرکرتے ہوئے تبصروں کے علاوہ یہ سوال بھی اٹھایا کہ فواد چوہدری اپنے ہی اکاؤنٹ سے اس کے ہیک ہوجانے کی اطلاع کیسے دے رہے ہیں۔

تاہم ہیک کی جانے والی ٹویٹ کے ایک گھنٹے بعد ہی فواد چوہدری نے ڈی پی تبدیل کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر لگائی گئی جو اس بات کی عکاس ہے کہ ان کا ٹوئٹراکاؤنٹ بحال کردیا گیا ہے۔

PMLN

ٹویٹر

Fawad Chaudhary