Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت ٹاکرا: ایشیا کپ میں اعصاب کی جنگ کل ہوگی

شائقین سُپر4 کے بعد فائنل میں گرین شرٹس کو بھارت کے ساتھ دیکھنے کے خواہشمند
شائع 03 ستمبر 2022 10:31am

ایشیا کپ میں گزشتہ روزہانگ کانگ کو 155 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیتے ہوئے سُپرفورمرحلے میں جگہ بنانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کل روایتی حریف بھارت کے ساتھ میدان میں اُترے گی۔

شارجہ میں ہونے والے اس میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم 193 رنزکے ہدف کے تعاقب میں صرف 38 رنز اسکور کرسکی۔ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے رضوان نے اس جیت میں 78 رنز کی شاندار اننگ سے اہم کردارادا کیا۔

سال 2014 میں نیپال کے خلاف 69 رنز بنانے کے بعد یہ ہانگ کانگ کا سب سے کم ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کا اسکور تھا، جبکہ 2018 میں ویسٹ انڈیز کو 60 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد یہ کسی بھی ٹیم کی طرف سے پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور تھا۔

اتوار4 ستمبرکو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پاک بھارت میچ گرین شرٹس کے لیے اہم ترین ہے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں کل دوسری بارآمنے سامنے ہوں گی ، اس سے قبل گروپ میچ میں بھارت پاکستان کو خاصے مشکل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے چکا ہے۔

سُپر4 مرحلےکا پہلا میچ سُپرمیچ گروپ بی کی ٹیموں سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کل ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ کل پاکستان اور بھارت کےدرمیان ہوگا، بھارت کے بعد گرین شرٹس اپنا اگلا میچ 7 ستمبرکو افغانستان کے خلاف کھیلیں گے جبکہ ان کا اس مرحلے کا آخری میچ 9 ستمبر کو سری لنکا سے ہوگا۔

اس مرحلے میں بھارتی ٹیم کے 3 میچز کی بات کی جائے تو وہ کل اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف ، دوسرا 6 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف اور سُپر4 مرحلے کا آخری میچ 8 ستمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

گو پاکستان اور بھارت کل سُپرفور مرحلے میں آمنے سامنے ہیں لیکن شائقین پُرامید ہیں کہ وہ ان دونوں ٹیموں کو ایونٹ کے فائنل میں ایک بارپھر تگڑا مقابلہ کرتے ہوئے دیکھیں گے۔

سوشل میڈیا پر کی جانے والی ٹویٹس میں بھی اس حوالے سے واضح جوش وخروش دیکھا جاسکتا ہے۔

گزشتہ روزہانگ کانگ کیخلف فتح کے بعد مین آف دی میچ محمد رضوان کا میڈیا سے گفتگومیں کہنا تھا کہ، “ لڑکے اپنا 100 فیصد حصہ ڈالتے ہوئے قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیےمل کر کام کر رہے ہیں ،نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے“ ۔

ایشیا کپ کا فائنل 2 سرفہرست دوٹیموں کے درمیان 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

india

cricket

پاکستان

t20 series

t20 cricket

Asia Cup 2022

Pakistan vs India