Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

‘پہلے انسان بنو، پھر سیاستدان بنو’، بلاول کی عمران خان پر تنقید

ملک کا 33 فیصد حصہ زیرِ آب ہونے سے ساڑھے 3 کروڑ افراد سیلاب سے متاثر ہیں
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2022 09:18am
عمران خان کے جلسوں کے انتظامات میں مصروف ہیں۔ فوٹو — فائل
عمران خان کے جلسوں کے انتظامات میں مصروف ہیں۔ فوٹو — فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جلسے کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک ٹویٹ میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے، ملک کا 33 فیصد حصہ زیرِ آب ہونے کے ساتھ ساڑھے تین کروڑ افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔

وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس مشکل وقت میں سابق وزیراعظم خیبرپختونخوا اور پنجاب میں جلسے کررہے ہیں جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے عمران خان کے جلسوں کے انتظامات میں مصروف ہیں۔

بلاول بھٹو نے ٹویٹ کے آخر میں عمران خان و دیگر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’انتہائی شرمناک، پہلے انسان بنو پھر سیاستدان بنو۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے گجرات میں جلسے کا اہتمام کیا تھا جس دوران عمران خان نے وزیر خارجہ کو اردو سیکھنے کی ہدایت کی تھی۔

cm punjab

imran khan

ٹویٹر

floods

FM Bilawal

CM KP