Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ: ہانگ کانگ 38 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی سُپر فور میں انوکھی انٹری

گرین شرٹس کا اگلا ٹاکرا بھارت کے ساتھ ہوگا
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2022 09:01am
پاکستان نے ہانگ کانگ کو 155 رنز سے شکست دے دی۔ فوٹو — آئی سی سی
پاکستان نے ہانگ کانگ کو 155 رنز سے شکست دے دی۔ فوٹو — آئی سی سی

پاکستان نے ہانگ کانگ کو 155 رنز کے وسیع مارجن سے شکست دے کر ایونٹ کے سُپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے گروپ اے کے ڈو اینڈ ڈائی مقابلے میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں پاکستانی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کی جانب سے محمد رضوان نے 78، فخر زمان نے 53 اور خوش دل شاہ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں کی مدد سے 35 رنز اسکور کیے جب کہ بولنگ میں ہانگ کانگ کے احسن خان 2 وکٹیں حاصل کرسکے۔

پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 11ویں اوور میں 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ہانگ کانگ کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے کریز پر نہ ٹک سکا اور کھلاڑی یکے بعد دیگرے اپنی وکٹ گنواتے چلے گئے۔

بولنگ میں گرین شرٹس کے نائب کپتان شاداب خان 8 رنز دیکر 4 ، محمد نواز 5 رنز کے عوض 3 جب کہ نسیم شاہ 7 رنز کے بدلے 2کھلاڑیوں کوپویلین واپس بھیجنے میں کامیاب ہوئے۔

شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 78 رنز کی اننگ کھیلنے پر محمد رضوان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں اگلا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان 4 ستمبر بروز اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Hong Kong

Pakistan Cricket Team

Sharjah

Asia cup

asian cricket council

Asia Cup 2022