Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چور حکمرانوں کا اقتدار پر مسلط ہونا قوم کیلئے مشکلات کا باعث ہے: عمر سرفراز چیمہ

شہباز شریف مگرمچھ کے آنسو رو کر عوام کو نہیں اپنے آپ کو دھوکا دے رہے ہیں۔
شائع 02 ستمبر 2022 05:13pm
عمر سرفراز چیمہ (فوٹو: فائل)
عمر سرفراز چیمہ (فوٹو: فائل)

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ جابر، نالائق اور چور حکمرانوں کا اقتدار پر مسلط ہونا قوم کے لیے ہر روز شدید مشکلات کا باعث ہے۔

اپنے بیان میں عمر سرفراز چہمہ نے کہا کہ شہباز شریف مگرمچھ کے آنسو رو کر عوام کو نہیں اپنے آپ کو دھوکا دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں اور معزز ججز صاحبان کے خلاف مہم کی سخت مذمت کرتا ہوں، دشمن دلیر ہو تو سامنے آکر وار کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مد مقابل بزدل نوسربازوں کا گروہ ہے۔ یہ گروہ سارا دن پراپیگنڈہ کرتا ہے اور اداروں کے خلاف سازشیں کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی ٹیم فوٹوشوٹس کی ہدایت کاری تو کر سکتی ہے لیکن ملک چلانے میں انتہائی نالائق اور نا اہل ثابت ہوئی ہے۔

punjab

Umar Sarfraz Cheema