Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: عدالت نے بلال یاسین قاتلانہ حملہ کیس میں ملوث ملزمان کو طلب کرلیا

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی۔
شائع 02 ستمبر 2022 04:43pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین قاتلانہ حملہ کیس میں ملوث ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کی کاپی ملزمان کے وکلا کو فراہم کردی گئیں، چالان کے مطابق بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ31 دسمبر 2021 کو ہوا اور تھانہ داتا دربار میں چار دفعات کے تحت ملزمان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔

چالان میں آٹھ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں ملزم میاں حسین وکی کو حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے چالان کی نقول فراہم کیے جانے کی بناء پر آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کی کاروائی کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

lahore

local court

Bilal Yaseen