یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پرمختلف برانڈز نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 900 گرام چائے کی قیمت 400 روپے اضافہ ہوگیا،جبکہ بچوں کے 800 گرام کے دودھ پیکٹ کی قیمت 260 روپے مہنگی کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ 200 گرام چھوہارے کی قیمت میں40 روپے کا اضافہ کے ساتھ ہی دلیہ ، نوڈلز، سوئیاں، نمکو کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
مسالاجات کی بات کی جائے توایک کلواچارکا پیک 57 روپے تک مہنگا ہوگیا، جبکہ 100گرام سرخ مرچ کی قیمت 84 روپےبڑھادی گئی ہیں، جبکہ 100گرام گرم مصالحہ کی قیمت میں 42 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کی رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال مہنگائی کی شرح 20 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
مزید بتایا گیا کہ مہنگائی بڑھنے سے احتجاجی مظاہرے ہوسکتے ہیں کیونکہ اتحادی حکومت کو پارلیمنٹ میں کمزوراکثریت حاصل ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹس کا خسارہ ڈھائی فیصد تک رہ سکتا ہے۔
Comments are closed on this story.