Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

بدین اور میرپور خاص میں 2 مختلف حادثات، 5 افرادجاں بحق

بدین سے کراچی جانے والے ٹرالر نے سیلاب متاثرہ خاندان کو کچل دیا۔
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2022 10:09am
میرپورخاص میں ٹرک نے رات گئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
میرپورخاص میں ٹرک نے رات گئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

بدین اور میرپور خاص میں 2 مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔

بدین میں امیرشاہ سیم نالے کے قریب کراچی شاہراہ پر پناہ لینے والا بارش متاثرین کا ایک خاندان ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔

بدین سے کراچی جانے والے تیزرفتار ٹرالر نے سیلاب متاثرہ خاندان کو کچل دیا، حادثے میں 2 لڑکیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

مرنے والوں میں 2بہنیں 13سالہ افشاں ، 15سالہ سیما اور 22سالہ بھائی عنایت شامل ہیں جبکہ حادثے کے بعد ورثا نے میتوں کو بدین کراچی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا دیا۔

دوسری جانب میرپورخاص میں عمرکوٹ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے رات گئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، حادثے میں 2خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لاشوں اور زخمی ہونے والے شخص کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق خواتين کی شناخت حلیمہ اور سومری بھیل کے نام ہوگئی۔

traffic accident

badin

mir pur khas