Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں بارشوں و سیلاب سے مزید 19 افراد جاں بحق

بارشوں کے باعث 1186 افراد جان کى بازى ہار گئے
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2022 08:43pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نيشنل ڈيزاسٹر مينجمنٹ اتھارٹى (این ڈی ایم اے) بارشوں اورسیلاب میں جانى و مالى نقصانات کی رپورٹ جارى کردی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 14 جون سے اب تک بارشوں کے باعث 1186 افراد جان کى بازى ہار گئے جن میں 526 مرد، 244 خواتين اور 416 بچے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزيد 1256 افراد زخمى ہوئے، ملک بھر سے کل زخمى ہونے والے افراد کی تعداد 4896 ہوگئی ہے۔

زخمی ہونے والے افراد میں پنجاب 3266 افراد کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ سیلاب کے دوران ملک بھر کے 4 لاکھ 36 ہزار 307 گھر مکمل طور پر تباہ جب کہ 7 لاکھ 36 ہزار سے زائد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ سیلاب کے باعث ملک بھر میں 7 لاکھ 33 ہزار سے زائد مويشي بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

حالیہ بارشوں سیلاب کے باعث 243 پلوں اور 5 ہزار 63 کلو میٹر پر مشتمل سڑک نقصان پہنچا ہے۔

floods

PDMA

NDMA

Pakistan Flood

Madad Karo