Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلاب متاثرین کی رقم میں کٹوتی کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے: شازیہ مری

سیلاب متاثرہ علاقوں میں کیمپ لگانے کی بھی جگہ موجود نہیں
شائع 01 ستمبر 2022 07:51pm
وفاقی وزیر برائے تخفیف و غربت شازیہ مری۔ فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی
وفاقی وزیر برائے تخفیف و غربت شازیہ مری۔ فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو مہیا کی جانے والی رقم میں کٹوٹی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سیلاب سے ملک کے بیشتر اضلاع متاثر ہیں، جن کی خدمت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پیش پیش ہے مگر سیلاب متاثرین کی رقم میں کٹوتی کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لئے پکے ہوئے کھانے، ٹینٹ اور مچھر دانیوں کی ضرورت ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں کیمپ لگانے کی بھی جگہ موجود نہیں ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ یہ باعثِ خوشی کی بات ہے کہ دنیا پاکستان کی اس مشکل وقت میں مدد کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے سابق وزیراعظم عمران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اپنی عادتوں سے آزادی کی ضرورت ہے، وہ ان حالات میں بھی جلسے کر رہے ہیں۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ لاڈلوں کاٹولا کہتا ہےکہ پاکستان کوامداد نہ دیں جب کہ مشکل میں تو مخالفین کی بھی مدد کی جاتی ہے، عمران خان نے 2010 میں جو پیسہ جمع کیا تھا انہیں اس کا حساب دینا پڑے گا۔

imran khan

floods

benazir income support program

Pakistan Flood

Madad Karo