Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ستر فيصد پاکستان زيرِ آب، سندھ کی 90 فيصد گندم ختم ہوگئی، شیری رحمان

پاکستان کى جى ڈى پى کا 9.1 فيصد موسمياتى تبديليوں سے متاثر ہو رہا ہے، وفاقی وزير برائے ماحولیاتی تبدیلی
شائع 01 ستمبر 2022 06:49pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

وفاقی وزير برائے ماحولیاتی تبدیلی شيرى رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بہت بڑے پیمانے پرسيلاب کا سامنا ہے، صوبہ سندھ کی 90 فيصد گندم ختم ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں تقريب سے خطاب کرتے ہوئے شيرى رحمان نے کہا ہے کہ ايسی ماحولياتى تباہی پہلے کبھى نہیں ديکھی، 70 فيصد پاکستان اس وقت زيرِ آب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اب ڈیزاسٹر رسک میپنگ کرنا ہوگی، انتشار کا شکار قوم کچھ نہیں کرسکتی، ایک دوسرے کو الزام دینے سے کچھ نہیں ہو گا، پاکستان کو بچانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ يہ ساون نہیں تيز تند تباہ کار مون سون ہے۔

وفاقى وزيرنے کہا پاکستان کى جى ڈى پى کا 9.1 فيصد موسمياتى تبديليوں سے متاثر ہو رہا ہے، سندھ اور بلوچستان کے بيشتر مقامات پر دس فٹ تک پانى ابھى بھی کھڑا ہے، ہمیں موسمياتى تبديلى سے نمٹنے کیلئے نئے ٹولز اور پالسیز بنانا ہوں گی۔

یونیسف کے کنٹری ڈائریکٹر عبداللہ فادی نے خیبر پختونخوا حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب میں کے پی حکومت کی جانب سے نوشہرہ میں دریا کے گرد دیواریں کھڑی کرنے سے شہر کا زیادہ حصہ تباہی سے بچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں دیکھیں کیا کچھ ہوا ہے، سمندر کو گندا کر دیا گیا ہے، یہ سب ہمارا قصور ہے ہمیں اس کا حل نکالنا ہو گا۔

Rain

Pakistan Flood

Madad Karo