Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہرروز زیادہ خطرناک ہوتا جارہا ہوں، آج جلسے میں سب کچھ بتاؤں گا: عمران خان

ہیرے بڑے سستے ہوتے ہیں، کوئی مہنگی چیز کی بات کریں
شائع 01 ستمبر 2022 03:07pm

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ دن بدن زیادہ خطرناک ہوتے جارہے ہیں، آج سرگودھا جلسے میں سب کچھ بتائیں گے۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پراحاطہ عدالت میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دینے والے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ہرروز خطرناک ہوتا جارہا ہوں، ہرروززیادہ خطرناک ہوتا جارہا ہوں۔

ان سے پوچھا گیا تھا کہ، “ آپ نےکہا تھا کہ فیصلے کروائے جارہے ہیں، فیصلہ کس نے کروایا؟ “۔

میڈیا نمائندوں نے سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے پوچھا کہ کس کے خلاف ہیں، یہ پیغام کس کے لیے ہے؟ کیا آپ بھی قاضی فائزعیسیٰ کی طرح کمپین چلائیں گے؟ آپ فوج کے خلاف ہیں یا شہبازشریف کے؟ تاہم عمران خان جواب دیے بغیر مسکراتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔

باربارپوچھے جانے پرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہناتھا کہ، “آج سرگودھا کے جلسے میں سب کچھ بتاؤں گا “۔

عمران خان سے توہین عدالت کیس کے تناظرمیں پوچھا گیا کہ کیا وہ عدالت سے غیرمشروط معافی مانگیں گے؟ ایک اور سوال کی بازگشت سنائی دی کہ کیا آپ جج زیبا چوہدری سے معافی مانگیں گے؟

اس سوال کا جواب دیے بغیربھی عمران خان آگے بڑھتے رہے، جس کے بعد اگلا سوال کیا گیا کہ آپ کی اہلیہ پرالزام لگا کہ انہوں نے ملک ریاض سے ہیروں کا ہار لیا، کیا انہوں نے لیا تھا ؟, جواب میں بولے، “ ہیرے بڑے سستے ہوتے ہیں، کوئی مہنگی چیز کی بات کریں “۔

اسی صحافی نے ملک ریاض اور ان کی صاحبزادی کی مبینہ آڈیو سے متعلق پوچھا کہ کیا وہ آڈیو جھوٹی تھی؟ تاہم عمران خان نے اس سوال کا جواب دینے سے بھی گریزکیا۔

پاکستان

ATC

imran khan