Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا: شاہد خاقان عباسی

عمران خان 4 سال تک عوام سے جھوٹ بولتے رہے۔
شائع 01 ستمبر 2022 02:54pm
شاہد خاقان عباسی (فوٹو: فائل)
شاہد خاقان عباسی (فوٹو: فائل)

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا، پی ٹی آئی حکومت نے جاتے جاتے پیٹرول کی قیمت کم کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تمام مشکلات عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ہیں، عمران خان 4 سال تک عوام سے جھوٹ بولتے رہے،حکومت کومجبوری میں مشکل فیصلےکرنے پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں مخالفت کےباوجودمشکل فیصلے کئے ، عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئےکچھ بھی کرسکتے ہیں، عمران خان نےچلتی ہوئی معیشت کوتباہ کردیا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف پروگرام کےخلاف سازش کی، کوشش کی گئی کہ آئی ایم ایف پروگرام پورا نہ ہوسکے- یہ پاکستان کےخلاف منظم سازش ہے۔

PMLN

Shahid Khaqan Abbasi

IMF