Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ: ہانگ کانگ کےکھلاڑی نےگرل فرینڈ کو پروپوزکردیا

کنشت شاہ کی ویڈیوایشین کرکٹ کونسل نے بھی شیئرکی ہے۔
شائع 01 ستمبر 2022 02:39pm

ایشیا کپ میں بھارت اور ہانگ کانگ کے میچ کے بعد دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی۔

ہانگ کانگ کے کھلاڑی کنشت شاہ نے اپنی ٹیم کی شکست کے باوجود زندہ دلی دکھاتے ہوئے اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کی۔

گرل فرینڈ کو سرپرائز دینے کے لیے کنشت شاہ نے کچھ اسپیشل کیا، کھلاڑی نے اسٹیڈیم اسٹینڈ پرجا کرروایتی اندازمیں گھٹنے کے بل بیٹھ کر شادی کے لیے رضامندی مانگی جس کا جواب انہیں اثبات میں ملا۔ انہوں نے گرل فرینڈ کو انگوٹھی بھی پہنائی۔

کنشت شاہ کی یہ ویڈیوایشین کرکٹ کونسل نے بھی آفیشل ٹوئٹرہینڈل پرشیئرکی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے گزشتہ روز ہونے والے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دیکرایونٹ کے سُپر4 مرحلے کے لئیے کوالیفائی کیا ہے۔

cricket

Hong Kong

Asia Cup 2022