Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران میں 40 سال بعد خواتین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت

ملک میں اسلامی انقلاب کے بعد سے خواتین پر متعدد پابندیاں عائد ہیں
شائع 01 ستمبر 2022 10:22am
تصویر:بی بی سی
تصویر:بی بی سی

ایران میں 40 سال بعد خواتین کو اسٹیڈیم میں جاکرمیچ دیکھنے کی اجازت دے دی گئی۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد پہلی بار خواتین نے باضابطہ طور پرایران میں ڈومیسٹک لیگ فٹ بال میچ میں شرکت کی ہے۔

تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں تقریباً 500 کے قریب خواتین نے میچ میں شرکت کی، ان خواتین نے اپنی بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

ایران میں اسلامی شیعہ حکومت کے قیام کے بعد سے خواتین ک روکتے ہوئے صرف مردوں کو کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ خواتین نے 3 سال قبل آخری میچ ورلڈ کپ کوالیفائر دیکھا تھا۔

Tehran

Iran

women's rights