Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی: یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ملتوی

سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاک فوج نے اہم فیصلہ کرلیا۔
شائع 01 ستمبر 2022 08:52am
پاکستان کی مسلح افواج غیر معمولی سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی خدمت جاری رکھے گی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ دی نیوز انٹرنیشنل
پاکستان کی مسلح افواج غیر معمولی سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی خدمت جاری رکھے گی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ دی نیوز انٹرنیشنل

پاک فوج نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی یوم دفاع وشہداکی مرکزی تقریب ملتوی کردی۔

پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاک فوج کی جانب سے اہم فیصلہ کرلیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ 6 ستمبرکو یوم دفاع اور شہدا کے حوالے سے راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج غیر معمولی سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی خدمت جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ ہر سال 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہدا منایا جاتا ہے جس کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوتی ہے، مرکزی تقریب میں شہدا کے خاندان بھی شریک ہوتے ہیں۔

rawalpindi

DG ISPR

GHQ

State Bank Of pakistan

Maj Gen Baber Iftikhar

Pakistan Flood

Madad Karo