Aaj News

ہفتہ, ستمبر 28, 2024  
23 Rabi ul Awal 1446  

سلویسٹر اسٹالون کا سالوں پرانا “منجمد جسم” برآمد

عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری ہالی ووڈ اسٹار کے سالوں بعد اس طرح ملنے سے کئی لوگ حیران ہیں۔
شائع 31 اگست 2022 09:05pm

آسٹریلیا کی ایک قدیم چیزوں کی دکان سے ہالی ووڈ اسٹار سلویسٹر اسٹالون کا “کرائیوجینکلی طور پر محفوظ شدہ جسم” برآمد ہوا ہے۔

1993 کی بلاک بسٹر فلم “ڈیمولیشن مین” میں اسٹالون کو بیسویں صدی کے ایک سُپر پولیس اہلکار کے طور پر دکھایا گیا تھا، جو 2032 تک برف میں محفوظ رہا تھا۔

فلم کیلئے حقیقی طور پر سلویسٹر اسٹالون کو منجمد کرنے کے بجائے ہدایت کار مارکو برمبیلا نے ان کی لائف سائز نقل تیار کی جو فلم کے “کرائیو فریز” سین میں استعمال ہوتی تھی۔

اور اب فلم بننے کے تقریباً 30 سال بعد “منجمد اسٹالون” کی ڈمی ایک غیر متوقع جگہ پر دوبارہ دریافت ہوئی ہے۔

انسٹاگرامر بی بیلنگھم نے پچھلے ہفتے سڈنی کے مضافات میں کٹومبا نامی ایک چھوٹے سے قصبے میں فروخت کے لیے پیش کی گئی فلم اسٹار کی نقل دریافت کی۔

کٹومبا ونٹیج ایمپوریم نامی نوادرات کی دکان میں فلم کا پروپ کسی طرح پہنچنے میں کامیاب ہوگیا، جو چھ ہزار آسٹریلین ڈالرز میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

فلم کے جنونی ایڈم ہووز، جنہوں نے ٹوئٹر پر اسٹالون کی برہنہ ڈمی کی تصاویر پوسٹ کیں، انہوں نے ڈیلی اسٹار کو بتایا کہ انہیں کافی حد تک یقین ہے یہ وہی پروپ ہے جو پلینٹ ہالی ووڈ کی سڈنی برانچ میں پیش کیا گیا تھا۔

فلم کے لیے ایک ربر کا “ویسلی اسنائپس” بھی بنایا گیا تھا، جو فلم کا ولن تھا، لیکن فی الحال اس کا مقام معلوم نہیں ہے۔

گزشتہ برسوں میں فلم کے ممکنہ سیکوئل کی متعدد افواہیں سامنے آئی ہیں۔

Sylvester Stallone

Demolition Man

Cryogenic Frozen Body

Hollywood Star