Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 30 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

رقم سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2022 09:31am
دوست ممالک سے امداد کی اپیل کر چکے ہیں۔ فوٹو — فائل
دوست ممالک سے امداد کی اپیل کر چکے ہیں۔ فوٹو — فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے 30 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رقم سیلاب متاثرین کی مدد پر خرچ جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ییں، پاکستان کی مدد کے لئے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے عالمی تنظیموں اور مختلف دوست ممالک سے امداد کی اپیل کی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث 1100 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

ADB

floods

Floods in Pakistan

Madad Karo