Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

توہین عدالت کے مرتکب شخص کو سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا: وزیر قانون

ہم نے آڈیو لیک کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے
شائع 31 اگست 2022 06:24pm
ان تینوں افراد کی مبینہ آڈیو کا فرانزک کرائیں گے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی
ان تینوں افراد کی مبینہ آڈیو کا فرانزک کرائیں گے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہماری معاشرتی اقدار کی رو سے خواتین کے خلاف متنازع الفاظ استعمال نہیں کئے جا سکتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مجھے بطور وکیل عدالتی تقدس بہت عزیز ہے، توہین عدالت کےمرتکب شخص کو سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا جب کہ طلال چوہدری اور نہال ہاشمی بھی اسی مقدمے میں نا اہل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں پر قانون کا یکساں اطلاق آئین کا تقاضا ہے، خاتون جج پاکستان کی بیٹی ہے جس کے خلاف نا مناسب الفاظ استعمال کئے گئے، ہماری معاشرتی اقدار کی رو سے خواتین کے خلاف متنازع الفاظ استعمال نہیں کئے جا سکتے۔

وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ ایسے شخص نے نا مناسب الفاظ استعمال کیے جو خود وزیراعظم رہا ہے، عمران خان الیکشن کمیشن اور عدلیہ سمیت کسی ادارے کو نہیں چھوڑتے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم نے آڈیو لیک کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور ریاست کے خلاف جانے والوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شوکت ترین نے صوبائی وزرائے خزانہ سے ملکی مفاد کے خلاف گفتگو کی، ان تینوں افراد کی مبینہ آڈیو کا فرانزک کرائیں گے۔

Federal govt

imran khan

Islamabad High Court

Contempt of Court

audio leak