سندھ: سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، مزید 15 افراد جاں بحق، تعداد 420 ہوگئی
سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد جاں بحق ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 420 ہوگئی۔
پی ڈی ایم اے سندھ کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ اموات شکارپور میں ہوئیں جن کی تعداد 7 ہے، سانگھڑ میں4 اور جیکب آباد میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میرپورخاص اورحیدرآباد میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔
سندھ میں سیلاب سے اموات کی مجموعی تعداد 420 تک پہنچ گئیں،جس میں 173 بچے،155 مرد اور70 خواتین شامل ہیں۔
جبکہ سیلاب میں مختلف حادثات میں 1101 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں 634 مرد،265 خواتین اور202 بچےشامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 16ہزار513 مویشی بھی سیلاب کی نذرہوگئے۔
اس سے قبل، این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 19، خیبر پختونخوا میں 9، بلوچستان میں5جبکہ سندھ میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔
جس کے بعد 14جون سے اب تک مجموعی طور پر 1162افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ،جن میں 506مرد، 231خواتین اور 384بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حاليہ بارشوں اور سيلاب سے سب سے زيادہ سندھ میں 420 اموات ریکارڈ ہوئیں، اس کے علاوہ بلوچستان میں 249، خیبرپختونخوا میں 257، پنجاب میں 187، آزاد کشمیر میں 41اور گلگت بلتستان میں 22افراد جاں بحق ہوئے۔
Comments are closed on this story.