Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔
اپ ڈیٹ 31 اگست 2022 11:48am
بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر35 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر35 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔

بجلی کی قیمتیں ایک بارپھربڑھ گئیں، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے ایک ماہ کے لیے بجلی 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی(سی پی پی اے) کی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست میں جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی۔

دلائل مکمل ہونے پر نیپرا اتھارٹی نے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی ابتدائی منظوری دے دی، اضافہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر35 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا، قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔

nepra

پاکستان

electricity

central power purchasing agency