Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا ہیلی کاپٹر میں انوکھا انداز تنقید کی زدمیں

ہیلی کاپٹرکے اندر دیکھنا کم از کم زمین پر بیٹھے افراد کے لیے تو ممکن نہیں۔
اپ ڈیٹ 31 اگست 2022 09:02am

سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کرنے والے سیاستدانوں کی ‘ستم کاریوں’ کا بھی جُداگانہ ہی اندازہے۔

تازہ انٹری وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ہیلی کاپٹرمیں فضائی جائزے پر نکلےتو شاید بھول گئے کہ وہ عوام کے درمیان موجود نہیں ہیں۔

محمود خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے جس میں وہ مُسکرا مُسکرا کرعوام کو ہاتھ ہلا رہے ہیں مگر یہ فراموش کربیٹھے کہ کوئی کیونکراس انداز شاہانہ کا خیرمقدم کرسکتا ہے کیونکہ ہیلی کاپٹرکے اندر دیکھنا کم از کم زمین پر بیٹھے افراد کے لیے تو ممکن نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرآتے ہی تیزی سے وائرل ہوئی، کسی نے صورتحال کا لطف اٹھاتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے تو کئی نے سیلاب متاثرین کی داد رسی کے بجائے اس انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا، “ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انوکھا انداز، خلا میں بغیر پروٹوکول عوام میں گھل مل گئے“۔

ویڈیو نے مسلم لیگ ن کی حنا پرویز بٹ کی ٹویٹ کے بعد پارٹی کی نائب صدرمریم نوازکی بھی توجہ حاصل کی۔

صارفین نے اس اقدام کو سیلاب متاثرین کا مذاق اڑانے کے مترادف قراردیا۔

انہیں لگتا ہے کہ محمود خان صاحب درحقیقت اپنی خیریت سے آگاہ کرنا چاہتے تھے۔

یہ انداز پرجوش نعروں کے جواب دینے جیسا ہی ہے۔

ایک صارف نے مختصر مگر پُراثر تشریح کرڈالی۔

ویڈیو سے لطف اندوز ہونے والوں کی بھی کمی نہیں۔

پاکستان

Mahmood Khan

Rain

floods

helicopter

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

CM KP