Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘آئی ایم ایف کا قرضہ منظور ہوا ہے، کوئی جیک پاٹ نہیں لگا’

حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ ان کی مقبولیت کاپتہ چل سکے، شیخ رشید
اپ ڈیٹ 30 اگست 2022 04:16pm
بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعد اب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے، سابق وزیر داخلہ
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعد اب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے، سابق وزیر داخلہ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ملنے والے قرض کی واپسی قوم نے کرنی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا قرضہ منظور ہواہے، کوئی جیک پاٹ نہیں لگا، 20 سے زیادہ مرتبہ لیے جانے والے قرض پر جسے اس قوم نے ادا کرنا ہے، وزراء شادیانے بجارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانی کا ریلہ سڑکوں سے گزرنے کے بعد عوام کا ریلہ سڑکوں پر آئے گا، کروڑوں افراد کی بقاء کی جنگ میں سیاست دان ابھی بھی دست وگریباں ہیں، ستمبرستمگرہوگا۔

ایک ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعد اب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سفید پوش ہی نہیں، صاحب حیثیت بھی بجلی کے بل ادا نہیں کر پا رہا، سیلاب سے مری قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے، سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئےگا، عمران خان کی طرح حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ ان کی مقبولیت کاپتہ چل سکے۔

pti

Sheikh Rasheed

پاکستان

imran khan

Awami Muslim League

Floods in Pakistan